138طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق

Dec 01, 2020 | 14:07:PM
 138طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند 138طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، پاکستان میڈیکل کمیشن نے متاثرہ طلبا کیلئے خصوصی انٹری ٹیسٹ کا فیصلہ کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند 138 طلبا و طالبات میں کورونا وائرس مثبت آ گیا ہے جس کے باعث طلبا داخلوں سے محروم رہ گئے۔ پاکستان میڈیکل کمیشن نے کورونا سے متاثرہ طلبا کیلئے خصوصی داخلہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا جو 13 دسمبرکو ہو گا۔

پی ایم سی کے مطابق 29 نومبر کو منعقدہ داخلہ ٹیسٹ میں کورونا پازیٹو طلبا کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا تھا۔ طلبا کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی تھی، میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلہ ٹیسٹ کیلئے ملک بھر سے 1لاکھ 25ہزارطلبا نے رجسٹریشن کی تھی۔