رہائی کی مدت میں توسیع، شہباز اور حمزہ نے درخواست دیدی

Dec 01, 2020 | 14:58:PM
رہائی کی مدت میں توسیع، شہباز اور حمزہ نے درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو  سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز   کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کو دی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہےکہ شہباز شریف ملک کی بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کے  رہنما ہیں اور حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں جن سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر ملک بھر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں لہٰذا دونوں کی رہائی کی مدت میں فوری توسیع کی جائے۔


واضح رہےکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پنجاب حکومت نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا تھا جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے۔