چینی وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک چین دوستی کی ایک اور مثال قائم،چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی نے جنرل وی فینگ کو اعزاز سے نوازا
تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر دفاع کو نشان امتیاز دینے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔تقریب میں وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔جنرل وی فینگ کو دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز آرمی چیف اور چینی وزیر دفاع وی فنگ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے قیام میں پاک فوج کے پر خلوص کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر پاکستان کی غیر متزلزل سپورٹ کرنے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ ہم ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مستقبل کے چیلنجز کے باوجود ہمارے تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔