"اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد کہتے ہیں جلسی تھی"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا ملتان جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ ایک ہفتے سے پکڑ دھکڑ ہو رہی تھی، ایسا تو ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، اتنی پکڑ دھکڑ کے بعد اب کہتے ہیں کہ جلسی تھی۔
تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ڈی ایم کے بہت مشکور ہیں، سانحہ کارساز اور ملتان کے جلسے پی پی سے کرانے پر پی ڈی ایم کے مشکور ہیں۔
یوسف رضا گیلانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی بند، پانی بند، دکانیں اور کھانا بند کر کے کارکنوں کو جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں سے جلسے میں جانے کی صورت میں تاوان وصول کرنے کا حلف لیا گیا، ایسے حالات میں شرکت کرنے پر کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
یوسف رضا گیلانی کا پی پی کے صدر آسف علی زرداری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری صاحب کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیشہ تنقید ہوتی ہے کہ لیڈر اپنے بچے نہیں نکالتے دوسروں کے بچوں کو ڈھال بناتے ہیں۔