"ڈالرکی اونچی اڑان"

Dec 01, 2020 | 16:43:PM

(24نیوز)ڈالر کم ہونے کی بجائے اڑان بھرنے لگا۔انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے آج اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔

 
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 159 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 82 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے میں آ ئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 41 ہزار 68 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں تیزی دیکھنے میں آنا شروع ہو گئی تھی ، 100 انڈیکس اس وقت تک 596 پوائنٹس بڑھ چکاہے اور 41 ہزار 665 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

 

مزیدخبریں