ایف بی آر کاہدف سے بھی بڑاکا رنامہ

Dec 01, 2020 | 17:56:PM


(24نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانچ ماہ کے دوران اپنے ہدف سے 4.4 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال کے پانچ ماہ میں جولائی سے نومبر تک 1690 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ ہدف 1670 ارب روپے تھا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 4390 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق دوسری جا نب ایف بی آر حکا م نے عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹیکس دینے سے نہ گھبرا ئیں کیونکہ اسی میں ریا ست کی فلا ح ہے ۔ایف بی آ ر کا نا ن فا ئلر ز کیخلاف بھی جلد کا رروا ئی کا عندیہ ہے ۔ذرا ئع کے مطا بق پچھلے پا نچ ماہ میں اپنے ہدف سے زیا دہ ٹیکس کی وصو لی ایک خو ش آئند امر ہے ۔

مزیدخبریں