وفاقی کابینہ اجلاس، کورونا ویکسین خریداری کیلئے 15کروڑ ڈالرزمختص کرنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ نہ کرسکی، اجلاس میں فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا ایجنڈا ڈراپ کردیا گیا،وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15کروڑ ڈالرز مختص کرنے کی منظوری دےدی،کورونا کے علاج کیلئے درکار انجکشن کی قیمت کم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم ملتان جلسے کا ذکربھی ہوا، وزرائے نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے جلسے قوانین کی خلاف ورزی ہیں،اپوزیشن کے ایسے اجتماعات سے مزیدکورونا پھیلے گا،عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ایسے اجتماعات سے اجتناب کرناہوگا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سردی میں گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی کی صورتحال پرغورکیاگیا،کابینہ کوگیس لوڈ مینجمنٹ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ،وفاقی کابینہ نے گیس لوڈ مینجمنٹ کی اصولی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 15کروڑ ڈالرزمختص کرنے کی منظوری دے دی،کورونا کے علاج کیلئے درکار انجکشن کی قیمت کم کر دی گئی،کابینہ نے سٹیل ملز ملازمین کو گولڈ ہینڈشیک دینے سمیت مختلف اداروں کی نجکاری کی منظوری دی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے ہاﺅس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کی مخالفت کی گئی ،وفاقی وزیر امین الحق نے کہاکہ ہاوس بلڈنگ فنانس ایک منافع بخش ادارہ ہے،ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن حکومت کے منشور کے مطابق لوگوں کو سہولت فراہم کررہا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ کو نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی ،راوی اربن ڈویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ پر بھی بریفنگ دی گئی۔