شہباز، حمزہ کی رہائی میں اضافہ کیلئے درخواست پر بزدا ر کا اہم فیصلہ

Dec 01, 2020 | 18:12:PM
شہباز، حمزہ کی رہائی میں اضافہ کیلئے درخواست پر بزدا ر کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز ) شہباز شریف ، حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی با رے وزیراعلیٰ پنجا ب بھی سا منے آگئے ہیں ، توسیع کے معاملے میں سردار عثمان بزدار نے اجلاس بلالیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق شہباز شریف بیٹے حمزہ شہباز کے ہمراہ اپنی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر ان کے آخری دیدار اور تدفین کے سلسلے میں پیرول پر رہا کیے گئے تھے۔ انھیں حکومتِ پنجاب نے 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا تھا جس کی مدت کل ختم ہورہی ہے۔ شہبا ز اور ان کے صا حبزادے کیلئے لیگی رہنمائو ں کی جانب سے ان کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان کی درخواست پر غور کے لیے اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ورنہ پیرول نوٹیفیکیشن کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 2 دسمبر کو جیل واپس جانا ہوگا۔