(24نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا ایک بڑا فیصلہ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 18 گریڈ کی افسر صائمہ خان کو نوکری سے برطرف کردیا ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار امتیاز احمد کی جانب سے صائمہ خان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق گریڈ کی افسرصائمہ خان پر ڈگری جعلی ہونے کے الزامات لگے تھے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں صائمہ خان کی ڈگری کو جعلی قرار دیا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں عدالت ان کی برطرفی کا فیصلہ سنادیا۔ خاتون افسر 10 سال تک جعلی ڈگری پر نوکری کرتی رہیں۔اور تنخواہ بھی وصو ل کرتی رہیں۔
جعلی ڈگری پر10 سال نوکری کرنے والی خاتون کیخلاف چیف جسٹس کا بڑا فیصلہ
Dec 01, 2020 | 18:22:PM