سی ڈی اے میں تبادلے، شاہد اعجاز تارڑ ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ تعینات

Dec 01, 2020 | 18:28:PM
سی ڈی اے میں تبادلے، شاہد اعجاز تارڑ ڈائریکٹر سٹیٹ مینجمنٹ تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں تبادلے ،ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ شاہد اعجاز تارڑ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ون ونڈو اورامداد علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ تعینات کردیاگیا،امداد علی ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ افیکٹیزکے عہدوں کو بھی سنبھالیں گے۔
ادھر سی ڈی اے نے سیکٹر آئی 15 کیلئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے محمد عمران کو سیکٹر آئی پندرہ کا اضافی چارج دیدیا ،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،چیئرمین سی ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ترقیاتی کام کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پراجیکٹ ڈائریکٹر آئی پندرہ کا عہدہ کئی ماہ سے خالی تھا۔