کلبھوشن کیس میں بین الاقوامی عدالت کے فیصلے پر عمل ہو گا، جسٹس اطہر من اللہ

Dec 01, 2020 | 18:43:PM
 کلبھوشن کیس میں بین الاقوامی عدالت کے فیصلے پر عمل ہو گا، جسٹس اطہر من اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کلبھوشن کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پرہرصورت عمل ہوگا۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو وکیل فراہم کرنے کی وزارت قانون کی درخواست پرسماعت 3 رکنی لارجر بینچ نے کی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سوال کیاکہ کلبھوشن کیس میں بھارت کاکیاموقف ہے؟ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے وکیل کے بغیر عدالت کے سامنے پیش ہونے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلے وکیل مقرر کرے، وکیل عدالت کے سامنے پیش ہو کر کسی آفیشل کے پیش ہونے کی استدعا کرسکتا ہے۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن جادھو تک تیسری قونصلر رسائی دینے کے لیے تیار ہے، آئندہ سماعت پر عدالت کو بتایا جائے کہ بھارت وکیل کی خدمات لینا چاہتا ہے یا نہیں۔
 اس موقع پر چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ کلبھوشن کیس میں فیئر ٹرائل کو یقینی بنائیں،کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر ہرصورت عمل ہوگا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔