(24نیوز ) بچوں اور خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو کیمیائی طریقے سے نامرد کرنے کا قانون فوری طور پر نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزیراعظم پہلے ہی اس قا نون کے حق میں تھے،تا ہم آج کے اجلا س میں اس پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے مجرموں کو کیمیائی طریقے سے نامرد کر دیا جا ئے۔
تفصیلا ت اورذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بچوں اور خواتین سے زیادتی کے کیسز میں کیسٹریشن (کیمیائی طور پر نامرد کرنے) کی سزا پر دوبارہ بحث ہوئی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق کیا کہ کسیٹریشن کی سزا کیلئے عالمی اداروں سے رائے لینے یا ان کی آمادگی کی ضرورت نہیں۔کابینہ ارکان نے موقف اپنایا کہ بچوں اور خواتین سے زیادتی کے ملزمان رعایت کے مستحق نہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان خود بھی جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کی تجویز دے چکے ہیں اور موٹر وے زیادتی کیس کے بعد یہ معاملہ مزید اہمیت اختیار کرگیا ہے۔اس قا نون پر عملدر آ مد سے بہت سی قیمتی جا نیں بچ جا ئینگی۔
خبر دا ر،ہو شیا ر،زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کا قانون فوری طور پر لاگو ہوگا
Dec 01, 2020 | 18:50:PM