لاہوریو ں کیلئے خو شخبری، جدید بس ٹرمینل بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیر اعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارکردگی اور عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گاجس میں عالمی معیار کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی-انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ بسیں معیاری اور پائیدار ہونی چاہئیں اورالیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔ خریداری کے عمل میں شفافیت اور قواعد و ضوابط کو مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا دائرہ کار پنجاب کے ہر شہر تک پھیلائیں گے۔وزیر اعلی نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ کمیٹی اس ضمن میں اپنی سفارشات جلد پیش کرے-