(24 نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق شیخ عالمی وباکورونا وائرس کاشکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹر میاں عتیق نے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کرایاتھا، میاں عتیق شیخ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،ڈاکٹرز نے سینیٹر میاں عتیق شیخ کو گھر پر قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی ،ترجمان کامزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق سینیٹر میاں عتیق شیخ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا وائرس سے 66افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370، بلوچستان میں 17 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 49 ہزار 779 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 165 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 36، سندھ میں 2 ہزار 935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، بلوچستان میں 167، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 169 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق شیخ کورونا کاشکار
Dec 01, 2020 | 19:01:PM