(24نیوز)پی ڈی ایم کے صدر اور امیر جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پارٹی کارکنوں اور قریبی رفقا کو نیب کے نوٹس کردار کشی کی روایتی مہم کا حصہ ہے، جس کی کوئی قانونی یا اخلاقی اہمیت نہیں ہے،ہم تو ایسے احتسابی ادارہ کو تسلیم ہی نہیں کرتے یہ تو بذات خود رشوت کدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایسے نفسیاتی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ہم منزل پہ پہنچ کے دم لیں گے،شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری آزادیوں کا تحفظ کرنا سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے،کوئی قوت ہمیں اس مشن سے روک نہیں سکتا۔
قریبی رفقا کو نیب نوٹس کردار کشی مہم کا حصہ ،کوئی اہمیت نہیں ہے
Dec 01, 2020 | 19:13:PM