آسٹریلوی فوج کی بربریت کا ایک اور سفاک منظر

Dec 01, 2020 | 19:47:PM
آسٹریلوی فوج کی بربریت کا ایک اور سفاک منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز )آسٹریلوی فو جی ہیں یا چنگیز خا ن کی اولاد؟ یہ سوا ل آپ کے ذہن میں بھی آئیگا جب آپ یہ خبر پڑھ لیں گے ۔ فوجی کیمپ کی تصاویر میں غیر قانونی طور پر قائم بار میں آسٹریلین فوجی اہلکار مارے جانے والے طالبان جنگجو کی مصنوعی ٹانگ میں شراب پی رہا ہے۔دوسری تصویر میں 2 اہلکار مصنوعی ٹانگ کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق برطانوی اخبار  کا کہنا ہے کہ مصنوعی ٹانگ میں شراب پینے والا اہلکار اب بھی آسٹریلوی فوج میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اس سے قبل بھی آسٹریلوی فوجیوں پر افغانستان میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
گذشتہ دنوں بھی آسٹریلوی فوجیوں کے ہاتھوں افغان شہریوں کی غیر قانونی ہلاکت کے الزامات کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ میں 19 فوجیوں کی جانب سے 39 شہریوں کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق قتل کے واقعات 2009 سے 2013 کے درمیان ہوئے تھے، 4 سال کی تحقیقات میں57 واقعات کا جائزہ اور 400 سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔