قومی ،صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن31جنوری تک ملتوی کرنےکافیصلہ

Dec 01, 2020 | 20:02:PM

(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات31 جنوری تک ملتوی کرنے کافیصلہ کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،جس میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن 31جنوری تک ملتوی کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے،الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی2اورصوبائی اسمبلیوں کی6 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے تھے،این سی اوسی نے ضمنی انتخابات 31جنوری تک ملتوی کرنے کی سفارش کی تھی،این سی اوسی31دسمبرکوضمنی الیکشن سے متعلق صورتحال کا جائزہ لے گی۔
الیکشن کمیشن کامیئراسلام آبادکی خالی نشست پرالیکشن کرانےکافیصلہ کیاہے،الیکشن کمیشن نے میئراسلام آباد کی خالی نشست پرالیکشن شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی،الیکٹرانک ووٹنگ مشین،بائیومیٹرک مشین اور آئی ووٹنگ پرغورکیاگیا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ووٹنگ کیلئے فیصلے سے قبل مضمرات کاجائزہ لینابہت ضروری ہے،الیکٹرانک ووٹنگ،بائیومیٹرک،آئی ووٹنگ کیلئے عجلت میں فیصلہ انتخابات پراثر ڈال سکتاہے،الیکشن کمیشن کی جمع کردہ پائلٹ رپورٹس کوپارلیمنٹ میں زیر بحث لانا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کیلئے جلد ازجلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کاحکم بھی دیدیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کی سرکاری اشاعت کامعاملہ حکومت سے دوبارہ اٹھایاجائےگا،پارلیمنٹ میں معاملہ زیر بحث لانے سے مناسب فیصلے پر پہنچا جا سکے گا، 3دسمبرکووفاقی سیکرٹری قانون ،پارلیمانی امورکومعاونت کیلئے بلالیاہے،7 دسمبرکوووٹرزڈے کی تقریبات کو محدودکرنے کافیصلہ کیاہے۔

مزیدخبریں