وزیراعظم عمران خان کی ایک اور ترک ڈرامہ پی ٹی وی پر دکھانے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی کے بعد ایک اور ترک ڈرامہ کو پی ٹی وی پر دکھانے کی پر زور سفارش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے میری پرزور تجویز ہے کہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ "یونس ایمرے" ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔
I strongly recommend the serial Yunus Emre being shown on PTV for all those who are interested in Sufism (Marayfat).
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2020
یاد رہے کہ رواں برس 25 اپریل کو وزیر اعظم عمران خان کی فرمائش پر پی ٹی وی پر اردو ترجمے کے ساتھ نشر کئے جانے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان میں خوب پنجے گاڑھے ہوئے ہیں۔