پی ڈی ایم کے 46 کارکن جیل سے رہا

Dec 01, 2020 | 20:55:PM

(24 نیوز)ملتان میں جلسہ کرنیوالے پی ڈی ایم کے 46 کارکنوں کو سنٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان نے دو روز قبل 46 سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کو ایم پی او کے تحت تیس دن کے لیے نظر بند کیا تھا۔آج ڈپٹی کمشنر نے ان کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لیے جس پر ان رہنماﺅں اور کارکنوں کو سنٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔
کارکنان کی رہائی کے موقع پر پارٹی کے دیگر کارکنان نے سنٹرل جیل کے باہر ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کا جلسہ کامیاب رہا، لاہور اور اسلام آباد کا جلسہ بھی کامیاب کروائیں گے، کارکنان کی گرفتاریاں ہوئیں مگر کوئی گھبرایا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ایک دن کا جلسہ سات دن کا کر دیا۔

مزیدخبریں