پاکستانیوں کی وزیر اعظم بارے کیا را ئے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پلس کنسلٹنٹ نے نیا سروے جاری کردیا ، سروے میں 63 فیصد افراد نے ملکی معیشت کی سمت کو غلط کہا، 46 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کے ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار نہیں کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق 40فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا جبکہ37 فیصد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہا ر کیا ہے۔96 فیصد پاکستانی مہنگائی سے بھی پریشان نظر آئے۔ 46 فیصد نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار موجودہ حکومت کی پالیسیز تو 37 فیصد نے پچھلی حکومتوں کو ٹھہرایا۔پلس کنلسٹنٹ نے یہ سروے 2 ہزار سے زائد افراد سے ملک بھر میں کیا تھا جس کے دوران یہ اعداد و شمار سا منے آ ئے ہیں۔