(24نیوز)ریلوے ملا زمین کی لا ٹری نکل آئی۔کنٹریکٹ ملا زمین بھی پکے ہو جا ئینگے۔وزارت ریلوے نے ملک بھر میں 2014ءسے کام کرنے والے گریڈ 11 تا 15 کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے فہرستیں بھی طلب کرلی گئی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق وزارت ریلوے نے وزیراعظم پیکیج کے تحت ریلوے کی تمام ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان تمام افراد کو وزیراعظم پیکیج کے تحت ان کے والد کی دوران ڈیوٹی انتقال کرجانے کے بعد ریلوے میں کنٹریک پر ان کی اہلیت کے مطابق مختلف کیٹگیری میں رکھا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ریلوے نے وزیراعظم پیکیج کے تحت کام کرنے والے ملازمین کو مرحلہ وار ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے گریڈ 11 سے گریڈ 15 تک کے ملازمین کو ریگولر کرنے کے لیے ریلوے کی تمام ڈویژنز سے فہرستیں مانگ لی گئی ہیں۔
ریلوے ملا زمین کی لا ٹری نکل آئی
Dec 01, 2020 | 22:18:PM