نوازشریف مکمل صحتیاب، وطن واپس آجانا چاہئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف مکمل صحتیاب ہو چکے، انہیں اب وطن واپس آجانا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت کاکہناہے کہ لیگی قائد لندن سے لمبی لمبی تقاریر بھی کررہے ہیں، انہیں وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔
اس سے قبل انہوں نے پنجاب میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی ریپڈ ٹیسٹنگ سے تشخیص جلد ہو جاتی ہے لیکن نتائج مصدقہ نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وفاق کو اینٹی جین ٹیسٹنگ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگرریپڈ ٹیسٹنگ میں نتائج مثبت آ بھی جائیں تو دوبارہ پی سی آر کرانا ضروری ہوتا ہے،ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ وفاق کو معاملہ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر چکے ہیں۔