اقتدار کے لیے مولانا نے ہر دروازے پر سر جھکایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر شہباز گل کا ردِ عمل سامنے آگیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ناکام جلسوں پر مبارکبادیں بانٹی جارہی ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ڈھٹائی سے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالا ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ مولانا کو اپنے مذموم عزائم میں ناکامی کا سامنا ہوگا، اقتدار کے لیے مولانا نے ہر دروازے پر سر جھکایا۔انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی پٹی ہوئی موومنٹ میں تشدد کا عنصر ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جلسوں کی ناکامی کی وجہ ان کا کرپشن بچانے کا ذاتی ایجنڈا ہے۔انھوں یہ بھی کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا۔