ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یو اے ای منتقل ہوسکتا ہے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کاکہنا ہے کہ اگلے سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) منتقل ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چف ایگزیکٹو کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا کچھ عنصر ابھی باقی ہے، واضح تصویر اپریل تک آئے گی۔ چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ویزوں کے اجراءکے لیے تحریری یقین دہانی کا لکھا ہے ، پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظارکررہا ہے۔
وسیم خان کاکہنا تھا کہ اگلا ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں ہوگا، جب کہ 2022 کے ایشیاکپ کیلئے پاکستان میزبان ہوگا۔ پاک بھارت سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سرحدی تنائو کی وجہ سے بھارت سے سیریز اب بھی ایک دور کی حقیقت ہے لیکن کچھ کہنا نہیں جا سکتا کہ کب تک سرحدی تنائو کم ہو گا اور دونوں ملکوں کی عوام کو کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ان کا مزید کہا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز ہو نی چاہئے۔