ترکی ؒالقدس کیلئےہرقربانی دے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ القدس کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب شیخ عکرمہ صبری کے ساتھ ملاقات کے بعدخطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس کے حقوق کا ہر قیمت پر دفاع کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ القدس کے لیے جان و مال کی قربانی امت مسلمہ کے لیے شرف کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی مقدس شخصیت کی توہین کو اظہار رائے کی آزادی سے الگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ عقیدہ ایک مختلف چیز ہے جبکہ توہین ایک مختلف بات ہے۔
مسلم امریکن سوسائٹی کے 23 سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسلام دشمنی بڑھ رہی ہے کیونکہ وہاں کسی مذہب یا عقیدے کی توہین کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیا جا رہا ہے۔ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کو آزادی اظہار کا نام دیا جا رہا ہے جو ایک انتہائی غلیظ خیال ہے۔
اردوان نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی بیماری کورونا وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وہ ملک جو اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپئن کہتے ہیں وہاں ثقافتی اور نسل پرستی، مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور عدم برداشت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب ان ممالک میں مختلف مذاہب اور عقیدے کے لوگوں کا ایک ساتھ رہنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔