خونی گنے کا جوس پینے والو ں کا رش ۔۔ویڈیو وائرل

Dec 01, 2021 | 08:55:AM

(ما نیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست یو پی کے شہر غازی آباد  میں خونی گنے کا جوس" بیچنے والا ایک شخص مقبول ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:800سال پرانی ممی دریافت،ویڈیونے سب کو ہلاکے رکھ دیا

تفصیلات کے مطابق ایک دکا ندا ر خون جیسا سرخ مشروب خون جمع کرنے والی تھیلی میں ڈال کر فروخت کر رہا ہے۔ دراصل وہ شخص گنے کے جوس میں پودینے اور چقندر کا جوس ملاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سرخ رنگ کا مشروب بن جاتا ہے جو دیکھنے میں تو عجیب لگتا ہے لیکن  ذائقہ داربھی ہے۔

سوشل میڈیا  پر اس ویڈیو کو ہزار وں افراد نے دیکھا، کچھ افراد نے یہ جوس پینے کا ارادہ ظاہر کیا جبکہ کچھ نےایسا کرنے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وقت سے پہلے بوڑھے ہوجانےوالے بچے۔۔دل دہلادینے والی ویڈیو

مزیدخبریں