(24نیوز) کوروناسے 9 افراد جاں بحق،اموات کی تعداد 28 ہزار 737 جبکہ پاکستان میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 85 ہزار 254 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں :ڈینگی کیسز میں کمی۔۔ پنجاب بھر میں 4 افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 185، سندھ میں 4 لاکھ 75 ہزار 820، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 75، بلوچستان میں 33 ہزار 484، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 412، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 722 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ 28 ہزار 156 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 381 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 42 ہزار 354 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 896 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا کا نیا ویرینٹ ۔۔پاکستان نے کونسےممالک پر سفری پابندی عائد کی،جانیے