(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکریٹری سندھ بار کونسل عرفان مہر گلستان جوہر میں بچی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ان کی کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق وکلاء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہے، معروف وکیل رہنما نعیم قریشی اور دیگر وکلاء کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔نعیم قریشی ایڈووکیٹ کے مطابق 45 سالہ عرفان مہر گلستان جوہر کا رہائشی تھا جو آج صبح اپنی بچی کو کار میں سکول چھوڑنے کے لئے گلستان جوہر بلاک 13 میں پہنچا تو واپسی پر موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے انہیں کار نمبر بی جے بی 824 پر حملہ کر کے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ڈھائی ماہ کیلئے بند
نعیم قریشی کے مطابق عرفان مہر وکیل نہیں تھے بلکہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری کے عہدے پر کام کرتے تھے،ملزمان نے عرفان پر پے در پے کئی فائر کیے اور فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دونوں جواں سال ملزمان پینٹ پہنے ہوئے تھے، عرفان مہر کو فوری طور پر قریبی واقع نجی سپتال دارالصحت منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے تک ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی،پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور واردات کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو آئی ایم ایف کا دوسالہ پلان مل گیا