پی آئی اے کا چار نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ

Dec 01, 2021 | 10:28:AM

 (24 نیوز)پی آئی اے کا بزنس پلان پر عمل درآمد جاری، نئے جدید طیارے فروری 2022 تک قومی ائیر لائن کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے اپنے بیٹرے میں بہتری کیلئے چار نئے طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 4 نئے جدید طیارے فروری 2022 تک بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، جدید ائیربس 320 طیارے لیز پر حاصل کئے جارہے ہیں۔

نئے طیاروں کی شمولیت سےپی آئی اے کے بیڑے میں ائیر بس طیاروں کی تعداد 18 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم خبر۔۔ بڑی پابندی لگ گئی

پی آئی اے کے موجودہ بیڑے میں 11 ائیر بس ، 12 بوئینگ777 اور 6 اے ٹی آر طیارے آپریشنل ہیں۔سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک کی سربراہی میں انتظامیہ نے اب تک 3 نئے طیارے بیڑے میں شامل کئے ہیں۔

نئے جہازوں کی شمولیت سے مسافروں کو سفری سہولیات میسر آنے کے ساتھ پی آئی اے کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت کو آئی ایم ایف کا دوسالہ پلان مل گیا

مزیدخبریں