پاکستان جی 77 کا چیئرمین منتخب

Dec 01, 2021 | 11:28:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سال 2022 کیلئے گروپ آف (جی)77 کا چیئر مین منتخب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل فارمیٹ میں ہونیوالے گروپ آف77 اور چین کے 45 ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کو جی77 کا چیئر مین منتخب  کرلیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جی 77 کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جی 77 کے ممبران اور چین کا گروپ کی قیادت کیلئے پاکستان پر اعتماد کا شکریہ کرتے ہیں۔پاکستان گروپ کے ممبران کے ساتھ مل کر ترقیاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں کمی

 اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ جی 77 اور چین مقاصد کے حصول اور چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔

 یاد رہے کہ جی 77 اقوام متحدہ میں 134 ترقی پذیر ممالک کی سب سے بڑی بین الحکومتی تنظیم ہے جو مختلف ممالک کو اجتماعی اقتصادی مفادات کو فروغ دینے کے ذرائع فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بے روزگاری سے تنگ نوجوان کا دل دہلا دینے والا اقدام

مزیدخبریں