(24 نیوز)دھند میں کمی کے باعث ایم ٹو موٹر وے کو چار گھنٹے ٹریفک کے لئے بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا ۔
موٹروے انتظامیہ کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے ایم ٹو کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔
ترجمان موٹر وے کے مطابق دھند زیادہ ہونے کے باعث موٹروے کو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کیا گیا تھا ۔جس کے باعث بابو انٹر چینج پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ، مسافر موٹروے کھلنے کا انتظار کرتے رہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نشے میں دھت کار سوار کی خطرناک ڈرائیونگ۔۔ ویڈیو وائرل
چار گھنٹے بعد سورج نکلنے اور دھند میں کمی ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کے لئے کھول گیا ۔
موٹر وے انتظامیہ کی جانب سے شہریوں جو ہدایات کی گئیں کہ دوران سفر تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور دھند میں فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی۔۔کتنا گرا۔۔؟