بینک ڈکیتی۔۔۔ڈاکو لاکھوں کی رقم لوٹ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوبینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا کے بلاک 17 میں پیش آئی ، جہاں پانچ سے چھ ملزمان اسلحہ تھامے بینک میں داخل ہوئے ، سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنایا اور اسلحہ کے زور پر کیش کاونٹر سے دس لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
تمام ملزمان گاڑی پر سوا ر ہو کر بینک آئے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیاہے، پولیس کا کہناہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: تصاویر شیئر مت کر یں۔۔ٹویٹر نےنئے قوانین کا آغاز کر دیا