(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نےمحکمہ معدنیات میں نئی بھرتی کی منظوری دیدی ۔محکمہ معدنیات میں نئے فیلڈ انسپکٹرز بھرتی کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےمحکمہ معدنیات میں نئی بھرتی کی منظوری دے دی ۔ یہ فیلڈ انسپکٹرز معدنیات کی چوری کی روک تھام کیلئے کام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بے روزگاری سے تنگ نوجوان کا دل دہلا دینے والا اقدام
محکمہ معدنیات نے نئی بھرتی کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کابینہ کو بھجوادی گئی ۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ معدنیات میں نئی بھرتی کا عمل شروع کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی۔۔کتنا گرا۔۔؟