معروف  بھارتی گلوکارہ نے مسلم دوست سے نکاح کرلیا

Dec 01, 2021 | 14:01:PM
معروف  بھارتی گلوکارہ نے مسلم دوست سے نکاح کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کی بھارتی گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے اپنے مسلمان دوست سے شادی کرلی،گلوکارہ شالملی کھولگڑے نے اپنی شادی کی خبر گزشتہ روز انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

تفصیلات کے مطابق شالملی کھولگڑے نے بتایا کہ وہ 22 نومبر کو اپنے دوست فرحان شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shalmali (@shalmiaow)

 شالملی نے خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے بالکل اسی طرح کی شادی کی جس کی ہمیں امید تھی، ہم نے اپنے اہلخانہ، رشتے دار اور چند کزنز کی موجودگی میں گھر میں ہی شادی کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Shalmali (@shalmiaow)

گلوکارہ نے ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ہم اپنی شادی میں ہندو اور مسلم رسمیں چاہتے تھے، فرحان کے بہنوئی نے دعا پڑھی، نکاح کا انگریزی ترجمہ کیا اور پھر سورۃ فاتحہ پڑھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Shalmali (@shalmiaow)

 شالملی کھولگڑے کے شوہر فرحان شیخ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق وہ ایک ساؤنڈ انجینئر ہیں، گلوکارہ کے چاہنے والے انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں جب کہ جوڑے کی آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:    عالیہ بھٹ کو شکست۔۔کترینہ نے شادی سے قبل بڑا سرپرائز دیدیا