سعودی عرب جانیوالوں کے لئے خوشخبری۔۔ 

Dec 01, 2021 | 15:49:PM
پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فضائی آپریشن بحال
کیپشن: پی آئی اے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پونے دوسال بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معطل ہونے والا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال ۔  پی آئی اے کی  پہلی براہ راست پرواز 231 مسافروں کو لے کر جدہ  پہنچ گئی  سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اسلام آباد ائرپورٹ سے مسافروں کو رخصت کیا۔

 براہ راست پروازوں کی بحالی کے بعد پاکستانی مسافر بھی 14 روز کسی بیرون ملک میں گزارنے کی پابندی سے آزاد ہو گئے ہیں۔ اب انہیں صرف سعودی عرب پہنچ کر پانچ روز کا قرنطینہ کرنا ہوگا۔

اسلام آباد سے آج سعودی ایئر لائن کی پرواز 231 مسافروں کو لے کر  جدہ پہنچی جہاں مسافروں کا شانداراستقبال کیا گیا۔

 یادرہے کورونا وبا کے باعث سعودی عرب نے  مارچ 2020 میں پاکستان سمیت کئی ممالک سے براہ راست پروازوں پر پابندی لگادی تھی۔

مسافروں کی روانگی کیلئے  اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی انتظامات کئےگئے تھے کہ کورونا ایس او پیز، قرنطینہ اور دیگر پابندیوں کے بارے میں مسافروں کو آگاہی دی جا سکے۔ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے مسافروں کو رخصت کیا اور انہیں پھول پیش کئے۔ سعودی سفیر نے چیک ان کاؤنٹرز پر مسافروں کے مسائل بھی سنے اور ایئر لائن حکام کو مسافروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بعد عوام پر گیس بم بھی گرا دیا گیا

سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا تاکہ پاکستانی ورکرز جلد اپنے دوسرے گھر سعودی عرب واپس پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کے لئے اہم خبر۔۔ حکومت کا اہم اعلان