(ویب ڈیسک)برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس ایسٹونیا میں برطانوی افواج کے تربیتی کورس کے دوران ایک ٹینک پر سوارچڑھ گئیں۔ وہ فوجی وردی میں ملبوس تھیں، وہ مشقوں کا معائنہ کرنے گئی تھیں۔برطانوی میڈیا میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ انہوں سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کی نقل کی ہے ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔
العریبہ ٹی وی چینل کی جانب سے ٹیلی گراف کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونےوالی اس ویڈیو کو غیرمعمولی طورپر سراہا گیا۔ تاہم بعض پلیٹ فارمز پرملا جلا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کی خطرناک قسم اومی کرون سعودی عرب بھی پہنچ گئی
رپورٹ کےمطابق دورے کے دوران لز ٹرس نے ماسکو پربلقان میں "بدنام سرگرمیوں" کا الزام لگایا اور کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن اگر یوکرین پرحملے کی قیادت کریں گے تو "اسٹریٹجک غلطی" کریں گے۔انہوں نے ماسکو کے ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا کہ نیٹو پہلے سے کام کر رہا ہے۔ لزٹرس کی ٹینک کے اوپر چڑھنے کی تصویراور ویڈیو کلپ کے بارے میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ لزٹرس نے گذشتہ روز آنجہانی برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی ٹینک پر چڑھنے کی نقل کی۔
یہ بھی پڑھیں:نیا موبائل فون خریدنے والوں کیلئے اہم خبر