(ویب ڈیسک )اداکارہ میرب علی نے گلوکار عاصم اظہر سے اپنے تعلق کے حوالے سے وضاحت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرب علی نے ایک پروگرام میں شرکت کی،پروگرام کے میزبان نے انٹرویو کے آخر میں اداکارہ سے کہاکہ جانے سے پہلے اگر آپ برا نہ منائیں تو ایک سوال پوچھ لوں۔اس پر میرب علی نے کہاکہ ہائے اللہ ۔۔جی بتائیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار کی فلم نہیں چلنےدینگے۔۔نام بدلو۔۔ورنہ۔۔؟
میزبان نے کہاکہ آپ کی مرضی ہے آپ جواب دینا چاہئیں یا نہ دینا چاہئیں۔اس پر میرب علی مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ واک آﺅٹ کر جاﺅں۔میزبان کہتے ہیں جی جو آپ کے مرضی ہے ۔
میزبان نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ لوگ آپ اور عاصم اظہر کے بارے میں اکثر سوالات کرتے رہتے ہیں۔میرب علی کہتی ہیں کہ عاصم اظہر سے میراکوئی تعلق نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں کہ ہم کزن ہیں میں آپ کو بتاتی جاﺅں کہ ہم کزن نہیں ہیں نہ میں ان کی سوتیلی بہن ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ہر بار میں ہی سوری بولتی ہوں۔۔۔اب مجھے اس ریلیشن شپ سے باہر نکلنا ہے‘‘ اداکارہ نادیہ حسین کی ایک اور ویڈیو وائرل
اداکارہ کاکہناتھا کہ میری کوئی دوسری امی نہیں نہ ہی دوسرے ابو ہیں ۔ہمارے خاندان اچھے دوست ہیں ،ہم بچپن سے ایک دوسرے سے جانتے ہیں ۔میرب علی کاکہناتھا کہ میرے بھائی عاصم اظہر کے اچھے دوست ہیں اور میری والدہ بھی عاصم کی والدہ کی بہت اچھی دوست ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ ترکی میں مشکل میں پھنس گئیں۔۔۔ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی