(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی سکھوں سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کردہ پوسٹوں کو مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچانے اور ملک کے اتحاد کو توڑنے والا قرار دیتے ہوئے انکے خلاف درج مقدمات کو ممبئی منتقل کرکے ان مقدمات کی سماعت تیز کرنے کا حکم دینے سے متعلق مفاد عامہ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:استغراللہ۔۔خونی ڈرائیونگ۔۔ویڈیو مناظر بعض ناظرین کیلئے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں
بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایڈوکیٹ چرنجیت سنگھ چندرپال نے ایک درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کا مقصد سکھوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اور ملک کے اتحاد کو توڑنا ہے۔انہوں نے درخواست میں یہ الزام بھی لگایا ہےکہ انسٹاگرام پر سکھوں کو خالصتانی اور دہشت گرد کہہ کر ان کے جذبات سے کھیل کر بدامنی پھیلانے کی مکروہ کوشش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیپیکا پڈوکون یا پاٹے خان۔۔ عجیب حرکتیں۔۔وجہ جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں