(ویب ڈیسک)شادی جیسے ایونٹ کو یادگار بنانا ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے اور اس حوالے سے دلہا یا دلہن اور بعض اوقات دونوں ملکر ایسی حرکت کرتے ہیں جس سے ان کی شادی ہمیشہ کیلئے یادگار بن جاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اکشیتااروڑااوردلہا ادھیتامہاجن سٹیج پر شادی کے روز پش اپ لگا کر فٹنس سے اپنی محبت کو ظاہر کیا،دونوں فٹنس کوچ اپنی شادی کے بھاری بھرکم لباس میں پش اپ لگا رہے ہیں، شادی کی تقریب میں شریک مہمان دونوں کی فٹنس دیکھ کر دنگ رہ گئے اور ویڈیو دیکھتے ہی ویکھتے وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی 7 سال بعد شوبزمیں دھواں دار انٹری۔۔پہلے فوٹو شوٹ نے دھوم مچا دی