1 دسمبر 2022، فٹبال ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ کا یادگار ترین دن

Dec 01, 2022 | 11:05:AM
1 دسمبر 2022، فٹبال ورلڈ کپ کی 88 سالہ تاریخ کا یادگار ترین دن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قطر میں دنیائے کھیل کے مقبول ترین کھیل فٹبال کا عالمی میلہ جاری ہے۔

آج کا دن اس کھیل کے عالمی کپ کی تاریخ کا یادگار دن ہوگا کیونکہ آج 88 سالہ تاریخ میں پہلی بار 3 خواتین ریفری میچ سپروائز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ارجنٹینا اور پولینڈ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

آج جب جرمنی اور کوسٹاریکا مقابلے کیلئے میدان میں اتریں گی تو میچ سپروائز کرنے کے لیے فرانس کی اسٹیفنی فیپرٹ میدان میں چارج سنبھالیں گی۔

اس میچ میں برازیل کی نیوزا بیک اور میکسیکو کی کارین ڈیاز بھی اسٹیفنی کی معاونت کے لیے میدان میں موجود ہوں گی، ایسے آج کے مقابلے ورلڈ کپ کی تاریخ میں یادگار رہیں گے۔