اعظم سواتی کی مبینہ ٹوئیٹ پر درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اعظم سواتی کی مبینہ ٹوئیٹ پر درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور وکیل بابر اعوان نے عدالت عظمی میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ اور بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا ہے، ایف آئی اے کے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کیخلاف کئی مقدمات درج ہوئے، اعظم سواتی کو ملک کے دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سیکورٹی خطرات ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو یکجا کر کے اسلام آباد ٹرانسفر کیا جائے، سپریم کورٹ میں درخواست کے التواء کے دوران درج مقدمات پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔