گوگل کو ادائیگی: وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی

Dec 01, 2022 | 11:45:AM

(24 نیوز) وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی تجویز مان لی، گوگل کو ادائیگی پر راضی ہوگئے۔ امین الحق نے کہا کہ پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، پیڈ گوگل ایپس بند نہیں ہونگی۔

 وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق سے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے رابطہ کیا۔ امین الحق نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی گئی کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کر دیں، ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیدیا گیا۔

 امین الحق نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے، ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا، بروقت فیصلے پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ کے مشکور ہیں۔

مزیدخبریں