’پنڈی جُلساں‘ برطانوی ہائی کمشنر رکشے میں سوار میچ دیکھنے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے موقع پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر پنجابی اور اردو میں دلچسپ گفتگو کی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچادی ہے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دلچسپ مقابلہ رہا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل بھی یادگار تھا، دونوں بار انگلینڈ کے کرکٹربازی لے گئے، اب سب کی نظریں ٹیسٹ پر ہیں، کونسی ٹیم بیسٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ، انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
Raja G, Pindi Julsanh tae match taksanah! @ECB_cricket @TheRealPCB #EkSaath4Cricket #EkSaath75 #EngvsPak pic.twitter.com/3freITsSnh
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 1, 2022
کرسچن ٹرنر نے کہا کہ پہلی سے 21 دسمبر تک جیت اسی کی ہوگی جو گرم جوشی دکھائے گا، لڑکوں جم کر کھیلنا کیونکہ ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار۔
برطانوی ہائی کمشنر کی ویڈیو کے عقب میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی موجود ہے جو ان کی گفتگو ختم ہوتے ہی ان سے پنجابی میں پوچھتا ہے کدھر جانا ہے؟
اس پر ٹرنر نے بھی پنجابی میں کہا کہ راجہ جی پنڈی جُلساں تے میچ تکساں۔