(ویب ڈیسک) برطانیہ کے وزیر جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ملک میں جیلیں قیدیوں سے بھر گئیں، جگہ ختم ہوچکی ہے۔
لندن سے وزیر جیل خانہ جات ڈامیان ہنڈز نے کہا کہ جگہ کی کمی سے نمٹنے کیلئے پولیس کو 400 سیل استعمال کرنے کا کہہ دیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ جیلوں میں قیدیوں کی تعداد اچانک بڑھی۔ 2007ء کے بعد پہلی مرتبہ آپریشن سیف گارڈ شروع کرنے کی ضرورت پڑی ہے۔
ڈامیان ہنڈز نے بتایا کہ قیدیوں میں اضافے کی وجہ کریمنل بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال بھی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے زیادہ لوگوں کو ریمانڈ پر رکھنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کا حکومت پر جیلوں میں 10 ہزار قیدیوں کی گنجائش ختم کرنے کا الزام ہے۔