چین میں دنیا کی سب سے بڑی آئی فون فیکٹری والے شہر میں لاک ڈاؤن ختم

Dec 01, 2022 | 12:34:PM

(ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑے چینی شہروں بشمول مالیاتی مرکز شنگھائی اور زہنگزو نے بدھ کو کورونا وبا کی روک تھام کے لیے لگایا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا۔

زہنگزو میں پابندیوں میں نرمی کے بعد جِم، سپر مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس کھل گئے، اس شہر میں تائیوان کے کنٹریکٹ مینوفیکچرر فوکسکون کی فیکٹری ’آئی فون سٹی‘ واقع ہے جس میں تقریباً 2 لاکھ کارکن کام کرتے ہیں اور ایپل کے لیے مصنوعات بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ میں جیلیں بھر گئیں، جگہ ختم ہوچکی، وزیر جیل خانہ جات

زہنگزو نے گزشتہ پانچ دن تک اپنے شہری اضلاع کو لاک ڈاؤن کر دیا تھا کیوں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے۔

چین کے سب سے بڑے اور امیر ترین شہر شنگھائی میں بھی صحت کے حکام نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ جمعرات (آج) سے 11 اضلاع کے 24 ہائی رسک علاقوں پر نافذ لاک ڈاؤن اٹھا لیا جائے گا۔

مزیدخبریں