اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا

Dec 01, 2022 | 13:10:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں
کیپشن: اسلام آؓباد ہائیکورٹ ججز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے مستقل ججز نے حلف اٹھا لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد تینوں ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ مستقل ہونے والے تینوں ججز کو 17 دسمبر 2021 میں ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا۔

تقریب میں ہائیکورٹ ، سیشن کورٹ کے ججز، وکلاء اور صحافی شریک ہوئے۔ ججز کی مستقل تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے بعد صدر مملکت نے بھی دے دی تھی۔ جس کے بعد وزارت قانون و انصاف نے تینوں ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔