(24 نیوز) ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم طلب کرتے سنا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان اے این ایف کا مؤقف سامنے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
چیئرمین سینیٹ اسٹیڈنگ کمیٹی آن نارکوٹکس کنٹرول سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ متعلقہ احکام واقعہ کی فوری تحقيقات کروائیں اور رپورٹ پیش کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث کالی بھیڑوں کو سخت سزا دی جائے گی، ائیرپورٹ پر رشوت کا بازار گرم ہونا ناقابل برداشت ہے۔