(24 نیوز) رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کریں، لیکن یہ ایسا نہیں کریں گے کیوں کہ ان کا مقصد کچھ اور ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کی بات سے صرف ملک میں عدم استحکام اور افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو اعلان کریں، لیکن یہ ایسا نہیں کریں گے کیوں کہ ان کا مقصد کچھ اور ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بائیکاٹ اور اسمبلیاں توڑنے کا عمل کسی سیاسی جماعت نہ ملک کے لیے فائدہ مند ہے، سسٹم عمران خان کو وزیراعظم بنا دے تو ٹھیک ورنہ خراب ہے، عمران خان کے فتننے اور فساد کو عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے، جب بھی الیکشن ہو ہم تیار ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کا بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنا قابل مذمت ہے، پاک افواج کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔