پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 30 فیصد زائد وصولی کرلی

Dec 01, 2022 | 15:35:PM

 (24 نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران 30 فیصد زائد وصولی کرلی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے نومبر میں سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں 15 ارب 6 کروڑ روپے جمع کرلئے۔

پی آر اے کا نومبر کا ریونیو کا ہدف 14 ارب 9 کروڑ روپے تھا۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران پی آر اے نے 12 ارب 4 کروڑ روپے جمع کئے تھے۔ مالی سال 2022-23 کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران پی آر اے نے مجموعی طور پر 73 ارب روپے جمع کرلئے۔

 مالی سال 2021-22 کے پہلے پانچ ماہ میں 56 ارب ایک کروڑ روپے جمع کئے گئے تھے۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 30 فیصد زائد وصولی کی گئی۔ پی آراے کا سالانہ ہدف 190 ارب روپے  مقرر ہے۔ پی آر اے اپنے مجموعی ہدف کا 38 فیصد سے زائد جمع کرچکا ہے۔

چیئرمین پی آر اے زین العابدین ساہی کا کہنا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی افہام و تفہیم سے ٹیکس اکٹھا کر رہی ہے۔

مزیدخبریں