(24 نیوز)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی شہر کو اپنی جاگیر سمجھ کر مستقل من مانیاں کر رہی ہے۔ تین بار بلدیاتی انتخابات ملتوی کرائے گئے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مرتضٰی وہاب کے اس بیان کہ ہوسکتا ہے کوئی الیکشن کو تسلیم نہ کرے کا نوٹس لے۔ حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پچھلے پندرہ برسوں سے بلدیاتی ادارے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے پاس ہیں۔ ترقی کے نام پر پندرہ بیس ارب روپے خرچ کیئے گئے مگر جتنی بھی سڑکیں بن رہی ہیں ہیں غیر معیاری کام ہو رہا ہے۔
ضرور پڑھیں: گڈ بائے ، مسٹر پرویز الہیٰ
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے کہ الیکشن کے اعلان کے بعد ترقیاتی کام کیوں ہورہے ہیں؟ حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام لگایا کہ سندھ کا الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کا ہی ایکسٹینشن ہے۔